نیو یارک و کیلی فورنیا سمیت16 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی کی مذمت کی

کیلی فورنیا :امریکہ میں کیلی فورنیا، نیویارک سمیت 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کرکے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلم اکثریتی سات بڑے ممالک کے خلاف تارکین وطن کی پالیسی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر تنقید کی۔ مشترکہ بیان کے مطابق، ”ان کے اس فیصلے سے جو بھی متاثر ہوئے ہیں ہم ان کے لئے کام کرنے کے سلسلے میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہمارے ملک کا بنیادی اصول رہا ہے اور رہے گا۔اور کوئی صدر اسے تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کے لوگوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی غیر آئینی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے کچھ مسلم اکثریتی والے ممالک سے امریکہ میں آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے۔
اس حکم کے تحت دہشت گردانہ حملوں سے بچنے کا حوالہ دیتے ہوئے شام، عراق، ایران، سوڈان صومالیہ ،لیبیا اوریمن سے آ نے والے پناہ گزینوں پر ملک میں داخل ہونے پر عارضی طور پر روک لگا دی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attorneys general in 16 us states condemn donald trumps muslim ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply