افغانستان میں دہشت گردانہ حملہ میں19سیکورٹی اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان اور داعش کے دہشت گردانہ حملوں کی وارداتیں ایک بار پھر اس وقت روزانہ ہونے کا معمول بن گئیں جب کابل میں بدھ کو دو بم دھماکوں میں21افراد کو ہلاک کرنے کے بعد دہشت گردوں نے جمعرا ت کے روز دو مختلف حملوں میں19سیکورٹی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شمالی بدغیس صوبہ کو گورنر کے ترجمان جمشید شہابی نے کہا کہ طالبان انتہا پسندوں نے سلامتی دستوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں کم از کم10سپاہی ہلاک ہو گئے۔ ایک دیگر واردات میں جو تخار صوبہ میں ہوئی ،8فوجی ہلاک ہوگئے ۔

اس کی تفصیل بتاتے ہوئے صوبائی پولس کے ترجمان عبد الخلیل اسیر نے کہا کہ سلامتی فورس کے ہی ایک اہلکار نے ساتھی سپاہیوں پر فائرنگ کر کے 8ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔واردات کے بعد حملہ آور سپاہی فرار ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attacks kill 19 afghan troops after twin bombings in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply