جنوبی سوڈان میں ایک بس قافلہ پر بندوق برداروں کی فائرنگ ،6ہلاک

نوروب: شمالی افریقی ملک سوڈان میں نامعلوم بندوق برداروں نے بسوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں کم از کم 6افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین اور فوجی حکام نے بتایا کہ جس بس قافلہ پر فائرنگ کی گئی وہ سوڈان کے دارالخلافہ جوبا سے یوگنڈا سے متصل ملک کے جنوبی سرحدی علاقہ نیمولے جا رہا تھا ۔
سوڈان پیپلز لبریشن آرمی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بندوق برداروںکی ، جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے، فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں چار غیر فوجی اور قافلہ کی حفاظت پر تعینات قومی سیکورٹی سروس کے دو اہلکار شامل ہیں ۔ یہ حملہ اس سال نیمولے اور جوبا کے درمیان200کلومیٹر طویل پٹی پر ہونے والا پانچواں ہلاکت خیز حملہ ہے۔
اس سے پہلے جون میں بھی مسلح افراد نے بسوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 14 مسافروں کی موت ہو گئی تھی اور 35 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attack on south sudan bus convoy kills 6 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply