امریکہ میں ایک یونیورسٹی پر حملہ، 11زخمی ،پولس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور طالبعلم ہلاک

واشنگٹن: امریکہ کی اوہیو ا سٹیٹ یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے چاقو سے حملہ کر کے 11 افراد کو زخمی کر دیا۔ اس جنونی طالبعلم پر قابو پانے کے لیے پولس نے اس پر گولی چلادی جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح یونیورسٹی کا ہی ایکطالب علم کار لے کر کلاس روم کے باہر کھڑے ایک ہجوم میں گھس گیا اور کار سے اتر کر اس نے وہاں کھڑے لوگوں کو خنجر گھونپنا شروع کر دیاجس میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی کانگریس کے ایک رکن اور دیگر سرکاری ذرائع کے مطابق اس حملے کی تحقیقات ایک ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہے۔
حملہ آور کی شناخت اوہیﺅیونیورسٹی کے ہی ایک صومالی طالب علم عبد الرزاق علی ارتان کے طور پر کی گئی ہے۔ امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق اوہیو یونیورسٹی میں لوگوں پر حملہ کرنے والا نوجوان صومالی نڑاد طالب علم تھا اور امریکہ میں مستقل طور پر رہ رہا تھا۔ اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پولس سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور کی عمر تقریبا 20 سال ہے۔
امریکہ کی مرکزی تحقیقات ایجنسی ایف بی آئی بھی اس حملے کی تفتیش کر رہی ہے۔اگرچہ اس واردات کے پس پشت کون سا محرک کار فرما تھا اس کے بارے میں حتمی طور پر تو کچھ نہیں کہا گیا لیکن ابتدائی تحقیقات سے بادی النظر میں یہ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ارتان نے اپنے ملک صومالیہ کو خیرباد کہنے کے بعد تقریباً سات سال پاکستان میں گذارے اور دو سال قبل پناہ گزیں کے طور پر امریکہ آکر بس گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attack on ohio state university leaves 11 injured attacker killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply