کابل کے ایک ہوٹل پر ٹرک بم حملہ، طالبان نے ذمہ داری قبول کی

کابل: طالبان دہشت گردوں نے پیر کو علی الصباح افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہوٹل پر حملہ کر دیا۔ لیکن سیکورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ میں زبردست دھماکے کے بعد ہوٹل پر کیے جانے والے طالبان کا یہ حملہ تینوں خود کش بمباروں کو موت کے گھاٹ اتار کر ناکام بنا دیا۔
ایک فوجی افسر نے بتایا کہ بھاری تعداد میں اسلحہ سے لیس چار حملہ آور نارتھ گیٹ ہوٹل کے قریب لڑ رہے تھے۔ یہ علاقہ غیر ملکی فوجیوں اور سول اداروں کے لئے سب سے محفوظ علاقہ مانا جاتا ہے۔ اور اسے فوجی اڈہ بھی کہا جاتا ہے۔ دھماکے کے بعد شہر کے کئی حصوں میں بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے۔
طالبان جنگجووں نے حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں اور حملہ آور فوجی اڈے کے اندر گھس چکے ہیں۔ دوسری جانب کابل پولس سربراہ جنرل عبد الرحمٰن رحیمی نے کہا کہ ہوٹل میں مقیم ،جن میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں محفوظ ہیں اور کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا۔
یہ دھماکہ نارتھ گیٹ ہوٹل کے کمپاؤنڈ میں منھ اندھیرے ہوا ۔ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ پورا شہر لرز اٹھا۔راجدھانی کابل میں اس سے قبل23جولائی کو ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں ہزارہ فرقے کے 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 200 سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔
دیہہ مزانگ میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attack on northgate hotel ended in kabul all terrorists shot dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply