کابل میں عراقی سفارت خانہ پر خود کش حملہ افغان فورسز کے ہاتھوں حملہ آوروں کی ہلاکت کے ساتھ ختم

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہوئے ایک فدائی حملے کے بعد عراقی سفارت خانے اور ایک پولس کمپلکس کے قریب بندوق برداروں اور افغان سیکورٹی دستوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس میں حملہ کرنے والے بچے کھچے دہشت گرد بھی مارے گئے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ کے بعد جو تین دہشت گرد سیکورٹی فورسز سے مزاحمت کر رہے تھے تقریباً چار گھنٹے کی فائرنگ کے تبادلہ کے بعد مارے گئے۔
وزارت نے مزاید بتایا کہ اس تصادم میں صرف ایک پولس اہلکار زخمی ہوا ہے۔اس سے قبل رپورٹیں ملی تھیں کہ اس حملہ میں سفارت خانہ کا سیکورٹی گارڈ ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Title: attack on iraq embassy ends as afghan forces eliminates remaining attackers | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply