افغا نستان کے مشیر قومی سلامتی اتمر سعودی عرب روانہ

کابل: افغانستان کے قومی سلامتی مشیرمحمد حنیف اتمر سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سعود کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔قومی سلامتی کونسل کے دفتر کے ترجمان قادر شاہ نے نے کہا کہ اتمار دورہ سعودی عرب کے دوران مملکت کے سینیئر حکام سے کئی امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔
قادر شاہ کے مطابق اتمر دوطرفہ مفادت والے معاملات بھی موضوع گفتگو ہوں گے۔ تاہم انہوں نے ان معاملات کے حوالےسے کوئی تفصیل نہں بتائی جو زیر بحث آنا ہیں۔افغان حکومت سمجھتی ہے کہ حکومت سعودی عرب عمل مفاہمت سمیت مختلف معاملات میں افغانستان کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
سعودی سفارت کار مشاری بن مزال الحربی نے کہا کہ سعودی حکومت کا حالیہ موقف یہ ہے کہ وہ طالبان گروپ کی قیادت والی بغاوت کو دہشت گردانہ کارروائی خیال کرتی ہے۔

Title: atmar off to saudi arabia on a special invitation of the saudi crown prince | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply