سعودی عرب میں پولس چوکی پر حملہ 4 اہلکار ہلاک 4 زخمی

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق مملکت کے جنوب مغرب میں واقع اسیر صوبہ میں ایک پولس چوکی پردہشت گردانہ حملہ میں کم از کم 4پولس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولس نے بھی اس ضمن میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ کی جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلہ میں چار پولس آفیشیلز زخمی ہو گئے۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ پولس یونٹ نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور ان میں سے دو کو پکڑنے میں کامیابی بھی ملی۔جبکہ تیسر افریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہو گیا۔وزارت نے یہ واضح کر دیا کہ حملہ آور غیر ملکی نہیں بلکہ سعودی ہی تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atlest 4 officers dead in shooting incident in saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply