جنوبی یمن میں فوجی اڈے پر حملے میں 6فوجی جوان سمیت26ہلاک

عدن:یمن کے جنوبی شہر عدن میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک فوجی اڈے پر حملے کے دوران دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلہ میں چھ فوجی جوان اور 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ اطلاع سکیورٹی ذرائع نے دی ہے۔ سولبن فوجی اڈے پرحملے کا آغاز دو خودکش کار بمباروں نے کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سولبن فوجی اڈے میں کئی عمارتیں ہیں۔
خود کش حملہ آوروں کے حملے کے بعد حملہ آوروں اور فوجیوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی، جو چار گھنٹے تک جاری رہی۔حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے نہیں لی ہے لیکن اس قسم کا حملہ چونکہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) 27 جون کو جنوبی بندرگاہ مکلا میں کر چکا ہے۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atleast 26 killed in attack on yemeni military base in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply