جرمنی کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 2ہلاک متعدد زخمی و لاپتہ

فرنکفرٹ:جرمنی کی کیمیائی کمپنی باسف کے ایک کارخانہ میں دھماکہ سے کم از کم دو افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔ کمپنی کے کارخانہ میں پیداوار بند کردی گئی ہے۔ باسف دنیا کی بڑی کیمائی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
باسف نے ایک بیان میں بتایا کہ کارخانہ میں دھماکہ کے بعد اس کی شمالی پائپ لائن میں جہاں کام چل رہا تھا وہاں آگ لگ گئی تھی۔ دھماکہ اور پائپ لائن میں آگ لگنے کے بعد لوٹوگ شیفن علاقہ کے لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least two dead and others missing after explosion in germany in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply