تھورنٹن: امریکہ کے تھورنٹن شہرلے والمارٹ اسٹورمیں فائرنگ،3ہلاک

تھورنٹن: امریکہ کے صوبہ کولاراڈو کے تھورنٹن شہر کے مضافاتی علاقہ ڈینویر میں واقع ایک والمارٹ اسٹور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں کم از کم 3افراد ہلاک ہو گئے۔
تھورنٹن پولس کے مطابق ابھی تک اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کون لوگ تھے یا ان کا کس گروہ یا تنظیم سے تعلق تھا۔ اس فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تھی جسے اسپتال میںداخل کیا گیا تھا۔
لیکن قبل اس کے کہ وہ بیان دیتی اور حملہ آوروں کا کچھ حلیہ بتاتی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ پولس نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ فی الحال سارغرساں جائے وقعہ کے فوٹیج او ر موقع پر موجود لوگوں سے معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔ابھی تک اس ضمن میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Title: at least three killed in shooting at walmart in denver | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply