افغانستان سرحد سے متصل مارکیٹ میں دھماکہ، 6 ہلاک

افغانستان سرحد سے متصل مارکیٹ میں دھماکہ، 6 ہلاک
مزارشریف (افغانستان): (رائٹر) شمالی افغانستان کے ترکمانستان کی سرحد سے متصل صوبے کے ایک مارکیٹ میں آج دھماکے سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور 35 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع حکام نے دی۔
جاوزجان صوبے کے درجاؤں ضلع مارکیٹ میں بم ایک سائیکل پر چھپا کر رکھا گیا تھا۔ جس وقت مارکیٹ میں کسان جمع ہوئے اس میں دھماکہ ہوگیا۔ ارد گرد کے دیہی حلقوں سے مارکیٹ میں سامان کی خریداری کے لئے لوگ آتے ہیں۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔