کابل میں خود کش دھماکہ،7ہلاک24زخمی

کابل: یہاں ایک معروف مزاحمتی رہنما کی برسی کے موقع پر نکالے جارہے جلوس میں موٹر بائیک سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ کر کے اڑا لیا جس میں کم ا زکم7افراد ہلاک ہو گئے۔

ریسلنگ کلب میں کیے گئے خود کش دھماکہ کے ، جس میں 26افراد ہلاک ہوئے تھے،چند روز بعد ہی ہونے والے تازہ ہلاکت خیز حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس خود کش دھماکے میں کم از کم 7افراد ہلاک اور24دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سبھی ہلاک و زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں کھڑ کھڑا اٹھیں۔ہلاک شدگان میں جلوس میں چل رہی کاروں کے قافلہ کا ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔

وہ اپنی کار کو سڑک سے اتار کر ایک دکان کے سامنے رک گیا تھا کہ یہ دھماکہ ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ماتمی جلوس تاجک لیڈر اور سابق سوویت مخالف کمانڈر احمد شاہ مسعود کی برسی کے ، جو 2001میں خودکش بمباروں کے حملوں میں مارے گئے تھے ، موقع پر نکالا جارہا تھا۔

پولس کے مطابق یہ خود کش دھماکہ کابل میں ہی ایک دوسرے مشتبہ خود کش بمبار کی پولس کی گولی سے ہلاکت کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔قبل ازیں مسعود کے حامیوں نے بڑے جارحانہ انداز میں خود کار اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے پورا کابل گونج اٹھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least seven killed in suicide attack on kabul commemorations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply