بیلجئم کے ایک اسپورٹس سینٹر میں دھماکہ،ایک ہلاک

بروسلز:جنوبی بیلجئم کے چمے سینٹر میں آج کھیلوں کےایک مرکز میں ہوئے دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک افسر نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ گیس کے رساؤ سے ہوا ہے۔ انہوں نے اس کے دہشت گردانہ حملہ ہونے کے امکان سے انکار کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑے تین بجے حمے میں ”چالون چلون “ نامی اسپورٹس سینٹر میں ہوا ہے۔
دھماکہ کی وجہ سے اسپورٹ سینٹر کی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا قابل ذکر ہے کہ پیرس اور بروسلز میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد پورے یوروپ میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least one dead in huge blast at belgium sports centre in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply