لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 تارکین وطن کے غرقاب ہوجانے کا خدشہ

طرابلس: لیبیا کے مغربی ساحل پر تارکین وطن کو لے جارہی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کے بعد 90 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں اندیشہ ہے کہ وہ سب ڈوب گئے ہیں۔
ملک میں ساحلی محافظوں کے افسران نے آج بتایا کہ ساحل سمندر سے 26 میل دور کل یہ حادثہ پیش آیا جس کے بعد ساحلی محافظوں اور غوطہ خوروں نے 29 مہاجروں کو بچالیا۔ بچائے گئے ایک تارک وطن نے بتایا کہ ربڑ کی اس کشتی پر تقریباً 126 مسافر سوار تھے اور ایک جانب کا ربڑ پھٹ جانے کے باعث وہ سب سمندر میں ڈوبنے لگے۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزیں ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطیٰ اور افریقی ملکوں سے غیر قانونی طریقہ سے بحرروم کے راستے یوروپ جانے کی کوشش میں اس سال اب تک 3740 پناہ گزینوں کی موت ہوچکی ہے۔جو پچھلے سال کی تعداد کے برابر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 90 migrants feared drowned after boat sinks off libya coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply