چین میں اسموگ کے باعث سڑک حادثات میں9 افرادہلاک کئی درجن زخمی

بیجنگ: چین کے کئی شہر وں میں فضائی کثافت کے باعث ہونے والے سڑک حادثات میں کم ا زکم9افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے اور لا تعداد گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ گئیں۔ موصول اطلاع کے مطابق شنگھائی ایکسپریس وے پر دھند اس قدر گہری تھی کہ چند میٹر دور تک کی شے نظر نہیں آرہی تھی جس کے باعث کم اسپیڈ سے چلنے کے باوجود گاڑیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔متعدد سڑک حادثات کہرا آمیز موسم کے باعث پوڈونگ نیو ایریا میں32Sایکسپریس وے پر ہوئے۔
ایک حادثہ میں اس وقت دو افراد ہلاک ہو گئے جب ایک ٹینکر کا ڈرائیور منی چار افراد کو دھند کے باعث منی بس سے اترتے ہوئے نہ دیکھ سکا ۔ ایکسپریس وے پر ہی تین کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک دوسرا حادثہ ہوا جس میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں سے مزید دو اسپاتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ابھی تک 43افراد کا زخمی حالت میں پوڈونگ، ژاؤپو اور شوگوانگ شہروں کے اسپتالوں میں داخل کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 9 killed dozens injured in china road accidents due to smog in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply