چین میں طوفان بادو باراں،9ہلاک

بیجنگ: چین میں اواخر ہفتہ کو آئے طوفان باد و باراں سے زبردست جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ یہاں موصول اظلاع میں بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں اور بارش سے متعلقہ حادثات میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور متعدد دیگرلاپتہ ہو گئے ہیں۔
حکومت چین کی اطلاع کے مطابق یہ تمام اموات فوجیان صوبہ میں ہوئی ہیں جو طوفان سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس دوران تیز ہواو¿ں کے ساتھ بھاری بارش ہوئی ہے۔
چین کی شہری امور کی وزارت کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق طوفان سے معیشت کو بے انتہا نقصان ہوا ہے اور چالیس ہزار ایکڑ کی فصل برباد ہوگئی ہے۔ اس سے 900 مکان بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 9 killed as typhoon lashes chinas fujian province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply