امریکہ میں ایک ٹرک سے9لاشیں اور30 افراد جاں کنی کی حالت میں پڑے پائے گئے

واشنگٹن: امریکی شہر سان اونٹونیو میں ایک ٹریلر میں 8 لاشیں اور درجنوں افراد نیم جاں حالت میں پڑے پائے گئے۔ یہاں موصول اطلاع کے مطابق یہ گاڑی والمارٹ کار پارکنگ میں کھڑی تھی۔اسی اثنا مین ایک شخص ٹرک سے باہر نکلا اور والمارٹ اسٹور میں پانی کی تلاش میں داخل ہوا۔ ایک ملازم نے اسے پانی دیا اور911پر فون کیا کہ وہ اس ٹرک کی تلاشی لے۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ٹرک کی تلاشی لی۔ جس میںسے 8 لاشیں بر آمد ہوئیں جبکہ متعدد افراد تشویشناک حالت میں پائے گئے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئی۔پولیس واقعے کو انسانی اسمگلنگ کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹرک میں موجود لوگوں کی ہلاکت اے سی بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی ہوگی، کیونکہ 22 جولائی کو ریاست ٹیکساس میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔اور اگر پولس نے فوری کارروائی نہ کیہوتی تو باقی ماندہ افراد بھی موت کی آغوش میں پہنچ چکے ہوتے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 9 dead dozens more found in tractor trailer in san antonio in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply