فلپائنی شہر مراوی میں فوجی کارروائی جاری،89اسلامی انتہاپسند ہلاک

منیلا:فلپائن کے مسلم شہر مراوی کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز اوردہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے درمیان گذشتہ8 روز سے خونریز جھڑپیں چل رہی ہیں۔ جس میں اب تک 89اسلامی انتہا پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے شہر مراوی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی اور داعش کی مزاحمتی کارروائی میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور اور شہر کی گلیوں میں جگہ جگہ لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ سرکاری افواج ہیلی کاپٹر سے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کر رہی ہیں۔
حکومت کی کوشش ہے کہ عام شہریوں کو بحافظت نکال لیا جائے۔ لیکن ایسا ممکن نہیں لگ رہا۔فلپائن کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگجوو¿ں کو ہتھیار ڈالنے کا موقعہ دیا ہے تاکہ شہر میں پھنسے ہوئے عام شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف لے جایا جاسکے۔ حکام کے مطابق اب تک شہر میں دو ہزار سے زائد لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک اس لڑائی میں ۱۰۵ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں سے ۶۱ شدت پسند ہیں جبکہ ۲۰ فوجی اور ۲۴ عام شہری بھی شامل ہیں۔ فلپائن کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔

Title: at least 89 islamic militants killed in battle with military in philippine city marawi | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply