حلب پر دہشت گردانہ حملہ،86ہلاک و زخمی

دمشق:شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق حلب کے ایک اسپتال اور رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں 18شہری ہلاک اور 68دیگر زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں نے نیل اسٹریٹ ، السیریان، خالیدیہ، المکامبو، السبیل اور الرحمٰن مسجد کے ارد گرد کم از کم65راکٹ مارے جس میں11افراد ہلاک اور37دیگر زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں کے حملوں میںمقامی باشندوں کے مکانات اور املاک اور گردو نواح میں واقع بنیادی ڈھانچہ کو بھی نقصان پہنچا۔
حلب میں ایک ذریعہ نے بتایا کہ زخمیوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے ۔جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔بعد میں سانا نے حلب میں تشدد کے حوالے سے ہی ایک اور خبر جاری کی اور بتایا کہ المحافظہ میں الضبیت ہاسپٹل میں دہشت گرد تنظیموں کے حملوں میں7خواتین ہلاک اور 17دیگر عورتیں و بچے زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں سانا کے نامہ نگار نے خبر بھیجی کہ ان تازہ حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد18اور زخمیوں کی 68ہو گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 86 killed and wounded in terrorist attacks on aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply