طالبان کی جیل پر حملہ کے دوران 8انتہا پسند ہلاک

کابل: افغان وزارت دفاع کے مطابق جنوبی ہلمند صوبہ میں طالبان کی ایک جیل پر حملہ کے دوران 8انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چھاپہ شورش زدہ ومرجاہ ڈسٹرکٹ میں مارا گیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سات انتہا پسند گرفتار بھی کر لیے گئے اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری اور دہشت گردوں کی دو موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی بھی تباہ کر دی گئی۔وزارت دفاع نے یہ بھی بتایا کہ کم از کم19یرغمالوں کو طالبان کی جیل سے بازیاب کرا لیا گیا۔
دریں اثنا افغان نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل نور عالم نے بتایا کہ ہفتہ کی شب میں سیستانی علاقہ میں ایک فوجی کارروائی کر کے 23یرغمالوں کو رہا کرایا گیا تھا۔ جنرل اسلم نے مزید کہا کہ ہلمند صوبہ میںکی گئی فوجی کارروائیوں میں کم ازکم20انتہاپسند ہلاک اور 30دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 8 militants killed during an attack on taliban prison in helmand in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply