نائجیریا میں ٹیکسی بم دھماکہ ، 8 ہلاک 15 زخمی

واشنگٹن: نائجیریا میں شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت، مدوگری میں بدھ کو مسافروں سے بھری ایک ٹیکسی کو نشانہ بنا کر کیے گئے دھماکہ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ کئی مہینوں کے دوران، شمال مشرقی نائجیریا کے اِس سب سے بڑے شہر میں ہونے والا یہ نہپایت ہلاکت خیز حملہ تھا۔
ہنگامی آفات سے نبرد آزما ہونے والے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے لیے 15 زخمی افراد کو ایک قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”دھماکے کے مقام پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے“۔دھماکے کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ بات غیر واضح ہے آیا یہ بم تھا جسے ٹیکسی میں نصب کیا گیا تھا یا پھر سوار مسافر نے دھماکہ خیز مواد کو اچانک اڑا دیا۔
یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹیکسی گیس اسٹیشن کے قریب پہنچی، جو ایک کیمپ کے قریب واقع ہے جہاں ہزاروں افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ یہ لوگ مہاجرین ہیں جو بوکو حرام کے جہادیوں کے حملوں کے نتیجے میں بے دخل ہوئے تھے۔ صدر محمدو بوہاری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”مجھے مدوگری میں ہونے والے اس بم دھماکے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔
میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور بورنو کی حکومت سے تعزیت کرتا ہوں“۔ واضح رہے کہ سات برس سے جاری بغاوت کے دوران، شمال مشرقی نائجیریا کو بوکو حرام کے انتہاپسند گروپ کا گڑھ خیال کیا جاتا ہے، جہاں اب تک 20000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 8 killed as bombing targets taxi in northeastern nigeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply