میکسیکو میں اسمگلروں اور بحریہ کے جوانوں میں فائرنگ کا تبادلہ،فوجی سمیت8ہلاک

میکسیکو سٹی:شمالی امریکی ملک میکسیکو کے لاس کابوس کے درمیان واقع ایک تفریحی مقام سان جوز ڈیل کابو میں مشتبہ منشیاتی اسمگلروں اور بحریہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک بحری فوجی جوان سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ فوج سین جوس ڈیل کابو کے مضافات میں پیر کو علی الصباح پیش آیا۔
بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی دستوں نے غیر قانونی ادویات ،گاڑیوں،مواصلاتی سازو سامان،فوجی ہتھیار اور وردی برآمد کی ہے۔ مغربی کیلوفورنیا کا یہ علاقہ بین الاقوامی سیاحوں کےلئے بے حد مقبول ہے۔یہاں پر گزشتہ کئی ماہ سے گروہی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ فائرنگ اس وقت ہوئی جب شہر کے ایک علاقہ ویلاس ڈی کورٹیس میں بحریہ کے ایک پید ل گشتی دستہ پر بندوق برداروں نے فائرنگ شروع کر دی۔

Title: at least 8 dead following shootout in mexicos los cabos resort | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply