شمالی ٹیکساس میں اندھادھند فائرنگ میں8 ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

ڈلاس:امریکہ میں ٹیکساس صوبے کے ڈلاس شہر سے 20میل کی دوری پر واقع پلانو میں ایک بندوق بردار نے ایک گھر پر فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کر دیا۔ بعدازاں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ڈلاس کے پلانو سب سیٹی میں صبح8بجے پیش آیا۔ پلانو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ٹیلی نے بتایا کہ دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
فائرنگ میں پولیس کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہونچا ہے۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ مسٹر ٹلی نے بتایا کہ پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملے کی وجہ تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حملہ آور اور متاثرین کے درمیان تعلقات کے بارے میں ابھی تک کسی طرح کی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گھوڑ سواری کے جشن کے دوران ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 8 dead after shooting in north texas in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply