افغانستان میں ناٹو قافلے پر خود کش حملہ ،تین امریکی فوجیوں سمیت آٹھ ہلاک

کابل:فغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے پاس آج شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کی قیادت والی اتحادی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنا کر کیے گئے خود کش حملے میں3امریکی فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین اور سیکورٹی حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے کابل کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک میں صبح کے وقت تاٹواتحاد افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ گاڑیوں میں مسلح فوجی سوار تھے۔
پبلک ہیلتھ افسرنے بتایا کہ حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور 28دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں قافلے میں شامل گاڑیوں کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے لیکن آس پاس کھڑی بہت سی دوسری گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ یہ حملہ طالبان کے غیر ملکی فورسز کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد ہوا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر خون کے دھبے اور پھٹے ہوئے کپڑے بکھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 8 civilians killed 3 foreign troops wounded with 25 civilians in kabul suicide attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply