نائجیریا کے موبی شہر کی ایک مسجد میں دو بم دھماکے73 نمازی ہلاک، متعدد زخمی

ابوجا: نائجیریا کے شہر موبی کی ایک مسجد میں دو ہلاکت خیز بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم 73نمازی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ شمال مشرقی نائجیریا کے آدم ہوا صوبہ کے موبی شہر کی مسجد میں اس وقت ہوئے جب وہاں ظہر کی نماز ہو رہی تھی۔ہلاک شدگان کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والے دو مقامی باشندوں نے بتایا کہ مسجد میں مزید لاشیں مل سکتی ہیںجن سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ان میں سے ایک محمد حمیدو نے بتایا کہ اس نے68میتوں کی تدفین ہوتے دیکھی ہے اور وہ بھی مٹی دینے والوں میں شامل تھا۔ایک اور شخص عبد اللہ لبران نے کہا کہ 73تازہ قبریں کھودی گئیں اور ہر قبر میں مردہ دفن کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلا خود کش دھماکہ جماعت کھڑی ہونے سے پانچ منٹ پہلے ہوا او ر اس کے بعد جب نمازی خوفزدہ ہو کر بھاگے تو انہی میں دوسرا خود کش بمبار بھی شامل ہو گیا اور اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں مسجد سے نکلنے والے نمازی، بیوپاری اور آس پاس کے دکاندار ہلاک و زخمی ہو گئے۔دریں اثنا صدر محمدو بوہاری نے ملک کی سلامتی کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کے جزو کے طور پر 6ہزار اضافی پولس اہلکاروں کی بھرتی کو منظوری دے دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 73 killed in nigeria mosque twin blasts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply