شامی فوج اور القاعدہ کے جہادیوں کے درمیان خونریز تصادم میں 70سے زائد ہلاک

دمشق: ایک نگراں گروپ کے مطابق شام کی سرکاری فوجوں اور القاعدہ سے وابستہ جہادیوں اور ان کے اتحادیوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں 70سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
حقوق انسانی کے شامی گروپ کے مطابق النصرہ فرنٹ اور اتحادی اسلام پسندوں نے 24گھنٹے کے تصادم کے دوران حلب کے جنوب مغرب میں 10کلومیٹر دور واقع خان تومان اور مضافاتی دیہات پر قبضہ کر لیا۔
اس تصادم میں ایک مقامی کمانڈر سمیت النصرہ اور اس کے حلیف گروپوں کے کم ا ز کم43اور سرکاری فوج اور اس کے اتحادی فوجی دستوں کے 30اہلکار ہلاک ہوئے۔سرکار کی وفادار فوج نے جہادیوں کو خان تومان سے مار بھگایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: at least 73 dead as syria army battles jihadists near aleppo in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply