شام کے شہر حلب میں اسد حامی فوجوں اور جہادیوں میں خونریز جھڑپ،70 جہادی ہلاک

دمشق: ایک شامی حقوق انسانی نگراں گروپ نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے شہر حلب میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران حکومت کی وفادار فوجوں اور جہادیوں اور باغیوں میں کئی مقامات پرزبردست تصادم ہوا جس میں کم و بیش70انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
حکومت حامی سپاہیوں نے روسی فضائی حملوں کے سائے میں زبردست کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹے قبل ہاتھوں سے نکل جانے والے حلب شہر کے جنوب مغرب میں زیتن اور خلاصہ دیہات بازیاب کرا لیے۔لیکن القاعدہ سے وابستہ النصرہ فرنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے سخت جوابی حملہ کر کے خلاصہپر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 70 fighters dead in clashes around syrias aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply