پیرس میں خنجر بردار افغان کے حملے میں دو برطانوی سیاح سمیت7زخمی،4کی حالت نازک

پیرس: ایک خنجر بردار شخص نے اتوار کی شب جنونی انداز میں خنجر زنی کرتے ہوئے سات افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔ پیر س کے 19ویں انتظامی ضلع میں ہونے والی اس واردات کے دوران راہگیروں نے گیند نما لوہے کے چھوٹے چھوٹے گولے حملہ آور پر مار کر اسے روکنے کی کوشش کی۔

پولس کے مطابق زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے۔ پولس نے مزید بتایا کہ پیرس کے شمال مشرق میں ایک نہر کے قریب لوگوں پر حملہ کرنے والے کے ہاتھ میں ایک لمبی دھار دار پتی اور ایک لوہے کی چھڑ تھی اور وہ اسے تیزی سے ہوا میں لہرا رہا تھا۔ پولس نے اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔وہ افغان شہری بتایا جاتا ہے۔

جس علاقہ میں یہ واردات ہوئی وہ پیرس کی سب سے بڑی جھیل بیسن ڈی لا ولیٹی کا ساحلی علاقہ ہے جہاں واقع کیفوں، سنیما گھروں اور دیگر ثقافتی مقامات دیکھنے کے لیے مقامی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔28سالہ چشم دید گواہ یوسف نجاہ نے کہا کہ وہنہر کے کنارے ٹہل رہا تھا کہ اس نے ایک شخص کو10-11انچ لمبے پھل کا چھرا لہراتے ہوئے بھاگتے دیکھا۔

کم و بیش20افراد اس کاتعاقب کر رہے تھے۔انہوں نے اس پر لوہے کے چھوٹے چھوٹے گیند نما گولے مارنا شروع کر دیے ۔اس نے مزید بتایا کہ چار پانچ بالیں اس کے سر پر لگیںلیکن اسے روکا نہیں جا سکا۔وہ بھاگتے ہوئے دو برطانوی سیاحوں کے پیچھے چھپ گیا۔ ہم نے ان سیاحوں سے چیخ کر کہا بھی کہ ہوشیار ۔اس شخص کے پاس چھرا ہے۔لیکن انہوں نے کان نہیں دھرا اور اس شخص نے ان دونوں کو بھی چھرے کا وار کر کے زخمی کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 7 wounded in paris knife attack including british tourists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply