ہلمند پر فضائی حملہ میں طالبان کے 7اعلیٰ کمانڈر ہلاک

لشکر گاہ: افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک فضائی حملہ میں طالبان کے کم از کم 7اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گرمسیر شہر میں کی گئی اس بمباری میں 7طالبان انتہا پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ہلاک شدگان میں ملا ماجد، گرمسیرطالبان گروپ کے سابق سربراہ ملا آغا عرف ملا مشعر مولوی مصطفیٰ اور مولوی ہدایت شامل ہیں۔تاہم طالبان نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔
اسی صوبہ میں گذشتہ ماہ اس وقت طالبان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بارود بر آمد کرکے تباہ کیا گیا جب طالبان افغان فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کرنے کے لیے پر تول رہے تھے۔
ان ہتھیاروں میں 10راکٹ لانچرز، 400رائفل گرینیڈ،12دستی بم،54بی ایم16راکٹ،200پی کے مشین گن کارتوس،5موٹر سئیکلیں ، ایک ریڈیو ہینڈ سیٹ اور کچھ دھماکہ خیز مواد تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 7 top taliban commanders killed in helmand airstrike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply