میکسیکو میں فوج کے ساتھ مسلح تصادم میں7دہشت گرد ہلاک

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے شمالی حصے میںفوج اور دہشت گردوں میں مسلح تصادم میں مشتبہ دہشت گردگروہ کے سات ممبر مارے گئے۔ چھااوھا صوبے کے اٹارنی جنرل کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق 15 فوجیوں کا ایک قافلہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دو بجے لا گرولا شہر کے پاس سے گزر رہا تھا، تبھی وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بندوق برداروں نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
فوجیوں کی جوابی کارروائی میں گروہ کے پانچ افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دہشت گرد وہاں سے کچھ دور ی پر فرار ہونے کے دوران مارا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور دیگر شخص جائے حادثہ سے چار کلومیٹر دور مردہ پایا گیا۔ مشتبہ گروہ کے ارکان نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اور ان کے پاس رائفلیں تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 7 suspected gunmen killed in in clash with mexican army in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply