افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ میں داعش کے7دہشت گرد ہلاک

کابل:شمال مشرقی افغانستان کے کونار صوبہ میں ایک امریکی ڈرون حملہ میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے کم از کم7انتہا پسند مارے گئے۔مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق امریکی مسلح افواج نے صوبہ کے چھپاڑا درہ ڈسٹرکٹ کے قریب یہ ڈرون حملہ کیا۔
نگراں صوبائی سیکورٹی سربراہ زماں ایار نے اس حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان میں داعش سے وابستہ ایک مقامی انتہا پسند بھی شامل ہے۔داعش کے علاوہ القاعدہ سمیت کئی دیگر دہشت پسند گروہ صوبہ کنار کے کئی علاقوں میں سرگرم ہیں۔
امریکی ڈرون حملہ سے ایک روز قبل افغان فوجی دستوں نے بھی داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تھا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

Title: at least 7 killed in us drone strike in afghanistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply