افغان فوج کی فضائی و بری کارروائی میں 31انتہا پسند ہلاک 37زخمی

کابل: افغان وزارت دفاع کے افسران کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میںافغان فوج کے مربوط فضائی و بری حملوں میں 68انتہاپسند ہلاک یا زخمی ہوگئے۔وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ردمانیش نے کابل مٰں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں31انتہا پسند ہلاک اور 37دیگر زخمی ہوئے ۔جنرل ردمانیش نے مزید کہا کہ فوج نے یہ کارروائی ننگر ہار، کونار، کپیسا، پکتیا، پکتیکا،لوگر، خوست، اروزگان، فریاب، بلخ اور ہلمند صوبوں میں کیے۔انہوں نے کہاکہ کم از کم11انتہاپسند کپیا کے نجراب ضلع میں،15 غزنی کے موقر،واغیز اوراندار مقامات پر اور پانچ دیگر فریاب کے شیرین تغاب میں مارے گئے۔ جنرل ردمانیش کے مطابق افغان فوجی انجینرنگ ٹیموں نے 24طاقتور بم بھی ناکارہ بنا ئے۔جنرل ردمانیش نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے 11صوبوں میں مجموعی طور پر15مقامات پر کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 68 militants killed wounded in coordinated air ground operations radmanish in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment