وینزوئلا کے ایک تھانے میں خونریز تشدد ،آتشزدگی،68ہلاک متعدد زخمی

وینزوئلا: حکومتی اہلکاروں اور چشم دید گواہوں کے مطابق یہاں کے وسطی شہر ولنشیا کے ایک تھانے میں خونریز تشدد میں کم ا زکم68افراد ہلاک ہو گئے۔وینی زوئلا کے پرازیکیوٹر جنرل ٹارک ولیم نے یکے بعد یگرے ٹوئیٹ کر کے اس واقعہ کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے چار پرازیکیوٹر مقرر کر دیے گئے۔انہوںنے کہا کہ ہلاک شدگان میں 66مرد اور دو خاتون ملاقاتی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ جیل میں ملاقاتیوں کی آمد کے دوران تشدد اور فرار ہونے کی کوشش میں جیل میں آگ لگ گئی جو اتنی تیزی سے بھڑکی کہ اس میںبھی متعدد قیدی اور ان کے ملاقاتی ہلاک ہو گئے۔
اس دوران قیدیوں نے ایک گارڈ کی بندوق چھین کر فائرنگ شروع کر دی جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ جس وقت یہ تشدد ہو رہاتھا تو بیشتر قیدیوں کے رشتہ دار جو ملاقات کرنے آئے ہوئے تھے تھانہ کے باہرجمع تھے۔
وینیزوئلاکی جیلوں میں تشدد اور وہاں سے فرار ہوجانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔اگست 2017میں امزوناس صوبہ کی ایک جیل میں ہونے والے تشد میں37قیدہ ہلاک اور14دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔رواں مہینے میں ہی 58قیدی مرگاریتا جیل کی دیوار میں نقب لگا کر فرار ہو چکے ہیں۔لیکن بعد میں وہ پھر پکڑلیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 68 killed in venezuela police station riot fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply