برما کی فوج نے صرف ایک مہینے میں 6700مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے کام کرنے والی عالمی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ودھ آؤٹ بارڈرز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال صرف اگست کے ایک مہینے میں برما کی فوج کے ہاتھوں چھ ہزار سات سو روہنگیا مسلما ن مارے گئے تھے۔
میڈیسنز سانس فرنٹیئرز نے بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں سے لیے گئے انٹرویوز پر مشتمل ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے 59 فی صد لوگوں کو گولی مار کر اور 15 فیصد کو جلا کر اور 7 فیصد افراد کو تشدد ڈھا کر قتل کیا گیا۔
عالمی امدادی ادارے نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حقائق کی روشنی میں میانمار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ میانمار کی حکومت روہنگیا میں ہونے والے مظالم کی ذمہ داری قبول کرنے سے مسلسل انکارکر رہی ہے۔
جبکہ روہنگیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی بنا پر اب تک 6 لاکھ سے زائد مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 6700 rohingya muslims killed in one month say doctors without borders in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply