افغانستان میں61 داعش اور طالبان انتہا پسند ہلاک

کابل: ننگر ہار اور فراہ میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران امریکی ڈرون حملے اور افغانستان قومی سلامتی دستوں کی کارروائی میں داعش اور طالبان کے61انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

پہلے واقعہ میں ننگرف ہار صوبہ کے دو شہروں میں علیحدہ ڈروون حملوں میں داعش کے خراسان یونٹ کے کم ازکم 38انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔افغان فوج کے بیان کے مطابق یہ ڈرون حملے عبد الخیل ،خیابان، جورناو¿ اور چنا ر علاقہ میں کیے گئے۔

ایک دوسری کارروائی میں جو افغانستان کی قومی فوج نے فراہ میں کی اس میں23انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔افغان فوج کے207ظفر کور نے بیان جاری کر کے بتایا کہ افغان مسلح افواج نے بالا بولوک اور خاک سفید ڈستڑکٹس میں کارروائی کی ۔جس میں 23طالبان ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 61militants killed wounded in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply