قندھار میں امریکی فوج کے تازہ فضائی حملے میں60طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں امریکی فوج کے تازہ ترین فضائی حملے میں کم از کم60طالبان ہلاک ہو گئے۔مقامی حکومتی اہلکاروں کے مطابق یہ حملے مائیوانڈ ڈسٹرکٹ کی حدود میں کیے گئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان قدر اللہ خوش بخت نے تصدیق کر دی کہ افغاستان میں مقیم امریکی فوجوں نے افغان سیکورٹی فوجوں کی حمایت میں یہ ہوائی حملے کیے۔
خوش بخت بنے مزید کہا کہ یہ حملے طالبان انتہاپسندوں کی جانب سے تسلسل سے کیے جانے والے حملوں کا جواب ہیں۔واضھ رہے کہ بدھ کی شب طالبان نے حملہ کر دیا تھا جس میں تین پولس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ پولس کی جوابی کارروائی میں چار انتہا پسند بھی مارے گئے۔

Title: at least 60 taliban militants killed in kandahar airstrike | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply