شام میں داعش کے ایک قیدخانہ پر فضائی حملہ،60ہلاک

بیروت: مشرقی شام میں دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کنٹرول والے المیادین شہر میں داعش کی ایک جیل کو نشانہ بنا کر کیے گئے فضائی حملے میں 42 ا قیدی سمیت کم از کم60افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک شدگان میں 15جیلرز اور داعش کے انتہا پسند بھی شامل ہیں۔شامی انسانی حقوق کی نگراں گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی اتحادی فورس نے المیادین شہر میں جس عمارت پر ہوائی حملہ کیا اس کا استعمال داعش قید خانہ کے طور پر کرتا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ عمارت القاعدہ کے ایک کمانڈر کے قبضہ میں تھی جس پر2014میں داعش نے قبضہ کر لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 60 including 42 isis prisoners killed in air strike on jihadi run jail in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply