یمن میں لاپتہ کشتی میں سوار 60 افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ

عدن:یمن حکومت نے بحرعرب میں پانچ روز قبل لاپتہ ہوئی کشتی پر سوار 60 لوگوں کے ڈوب جانے کااندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ یمن حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پانچ روز قبل سوکوٹرا جزیرے سے تقریباً 25 میل دوریہ کشتی جو جنوبی صوبے حضر الموت سے روانہ ہو کر سوکوٹرا جزیرے کی جانب آ رہی تھی لاپتہ ہو گئی تھی۔ اس میں بچوں سمیت 64 افراد سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسیژن ہوا کے مطابق ملک کے وزارت ماہی گیری نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ دن پہلے چار شہریوں کو علاقے میں موجود اسپین اور یمن کے تجارتی بحری جہاز نے بچا لیا ہے۔ ماہی محکمہ کے وزیر فہد کافائن نے کہا کہ تلاشی مہم اب بھی جاری ہے اور اب بھی زندہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ یمن کے وزیر اعظم بن داگھر نے ایک کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوں نے شہریوں کو بچانے کے لئے ساحلی محافظوں کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 60 feared drowned off yemen coast after boat disappears near socotra island in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply