امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چھ دہشت گرد ہلاک

صنعا:یمن کے وسطی صوبہ مآرب میں مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی لوگوں نے دی ہے۔
شک ہے کہ حملہ آور ڈرون طیارہ امریکہ کا تھا کیونکہ امریکہ یمن میں القاعدہ کے خلاف اپنی مہم جاری رکھا ہوا ہے، جہاں تقریبا 18 ماہ کی طویل خانہ جنگی کا فائدہ اٹھا کر القاعدہ کے انتہا پسند اپنے پیر جما رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دار الحکومت صنعا سے مشرق میں وادی عبیدہ کے قبائلی علاقے میں واقع ایک گھر پر حملہ کیا گیا جس میں یہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 6 suspected al qaeda fighters killed in us drone strike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply