بلوچستان میں غیر بلوچیوں پر قاتلانہ حملے جاری، انتہاپسندوں کی فائرنگ میںپنجاب کے 6مزدور ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے خاران ضلع میں بندوق برداروں کی فائرنگ میں کم ا زکم6مزدور ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق خاران کے لائیجے میں نامعلوم انتہاپسند موٹرسائیکل پر آئے اور وہاں کام میں مصرف مزدوروں پر اندھ دھند فائرنگ کر دی ۔جس وقت یہ ورادات ہوئی تو اس وقت یہ تمام مزدور جو پنجاب کے رہائشی ہیں ایک موبائیل ٹاور پر کام کر رہے تھے۔ حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔لیوزی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوراً جائے واردت پہنچنے اور انہوں نے پہنچتے ہی تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ابھی تک کسی فرد یا انتہاپسند تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔بلوچستان میں سندھ اور پنجاب کے مزدوروں کو تسلسل سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔گذشتہ سال سندھ کے چار مزدوروں کوجو ایک سڑک بنا رہے تھے اسی علاقہ میں گولیوں سے بھون ڈالا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 6 labourers gunned down in kharan balochistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply