حالیہ انسداد دہشت گردی کارروائی کے دوران 8افغان فوجی ہلاک

کابل:افغان وزارت دفاع کے مطابق ملک بھر میں حالیہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے دوران افغان نیشنل آرمی کے8فوجیوں نے اپنی جان قربان کر دی۔وزارت نے مزید کہا کہ افغان نیشنل آرمی فورسز افغانستان کے عوام کے لیے سکون و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے اپنی تمام قوت جھونک دے گی۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ننگر ہار، ہلمند، ہرات ،پکتیہ اور خوست صوبوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کی گئی کارروائی میں 23انتہا پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہو ئے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال جب سے افغان نیشنل سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں افغانستان کی فوج کو زبردست جانی اتلاف جھیلنا پڑ رہا ہے۔افغان مسلح افواج نے گذشتہ کئی ماہ کے دوران طالبان قیادت والی بغاوت کے درمیان انسداد دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 6 afghan soldiers martyred amid surging violence across the country in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply