افغانستان میں خود کش حملہ میں57ہلاک 119زخمی

کابل: ایک خود کش بمبار نے اتوار کو ووٹروں کے اندراج کے ایک مرکز پر خود کش حملہ کردیا جس میں کم ا زکم57افراد ہلاک ہو گئے۔وزارت صحت عامہ کے ترجمان واحد ماجرو نے کہا کہ اس حملہ میں119دیگر زخمی ہوگئے۔کابل کے پولس سربراہ جنرل داو¿د امین نے کہا کہ اس خود کش بمبار نے ان شہریوں کو، جو قومی شناختی کارڈ لینے سینٹر پر آئے تھے، نشانہ بنا کر خود کو دھماکہ کر کے اڑا دیا۔دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ پورا شہر اس کی آواز سے دہل اٹھا۔ اور شہر بھر مٰن اس کی گونج سنائی دی۔ جائے واردات سے مئیلوں دور واقع مکانات و سرکاری عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر گر پڑے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔پولس نے جائے واردات کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے ۔صرف ایمبولنسوں کو ہی جانے کی اجازت تھی۔ماجرو نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں 5چھوٹے بچے اور 21خواتین شامل ہیں۔درجن بھر سے زائد بچے اور تقریباً50خواتین زخمیوں میں شامل ہیں۔دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) نے اپنی عامق نیوز ایجنسی کے حوالے سے بیان جاری کر کے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے” شیعہ کافروں“ کو نشانہ بنا کر یہ دھماکہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 57 killed in kabul suicide bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment