روس کے ایک شاپنگ مال میں بھیانک آتشزدگی،65ہلاک 70سے زائد لاپتہ

ماسکو: روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق ایک سائبیریائی شہر کیمے رووف کے ایک شاپنگ سیٹر میں بھیانک آگ لگ گئی جس میں اب تک65افراد کے ہلاک ہوجانے کی تصدیق کی جا چکی ہے اس آتشزگی میں70دیگر لا پتہ ہیں۔
ٹاس ایجنسی نے فائر بریگیڈ محکمہ کے حوالے سے کہا ہے کہ چار منزلہ ونٹر چیری مال میں آتشزدگی میں جو افراد لا پتہ ہیں ان میں40بچے ہیں۔ چونکہ اسکولوں میں تعطیلات ہو گئی ہیں اس لیے آگ لگنے کے وقت بچوں کی ایک بڑی تعداد شاپنگ مال میں تھی۔
مال میں آگ سے خبردار کرنے کے لیے نہ تو کوئی الارم تھا اور نہ ہی وہاں لاؤڈ اسپیکر نصب تھا۔یہ آگ اتور کو شاپنگ مال کی چوتھی منزل پر شام پانچ بجے لگنا شروع ہو ئی تھی۔
اس منزل پر تین سنیماہال ، ایک اسکیٹنگ رنگ اور ایک بچوں کی تفریح گاہ تھی۔کیمے رووف کے ڈپٹی گورنر ولادمیر چیرنوف کے مطابق آگ بچوں کی تفریح گاہ سے شروع ہوئی تھی ۔وہاں ایک تریپولین پول تھا جس میں فوم ربر پڑا تھا ۔
کھیل کے دوران کسی بچے نے لائٹر جلادیا جس کی چنگاری اس پول میں گری اور بارود کی طرح اس فوم نے آگ پکڑ لی اور ایسی پھیلی کہ پلک جھپکتے میں پوری منزل آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

Title: at least 56 die as fire sweeps through siberia shopping mall | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply