نیپال میں بنگلہ دیشی طیارہ تباہ،50مسافرہلاک

کٹھمنڈو : 71مسافروں کو لے کر جارہا ایک بنگلہ دیشی طیارہ نیپال کے دارالخلافہ کٹھمنڈو میں لینڈنگ کرتے ہوئے حادثہ اک شکار ہو گیا جس میں 50سے زائد مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ہوائی اڈہ ترجمان بریندر پرساد شریستا کے مطابق17مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا۔باقی کا کیا حشر ہوا اس بارے میں حتمی طور پر فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ نیپال کے تری بھوون انٹرنیشنل ایرپورٹ لے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے بتایا کہ طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل کر ہوائی اڈے کے قریب ہی واقع ایک فٹبال استیڈیم کی دیوار سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ جلتے طیارے کے دہکتے ٹکڑوں کے نیچے سے بدقت تمام لاشیں کھینچی جا رہی ہیں۔یہ طیارہ یو ایس بنگلہ ایرلائنز کے تحت پرواز پر تھااور ڈھاکہ سے اس نے پرواز بھری تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 50 feared dead after plane crashes at kathmandu airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment