نائجیریاکی ایک مسجد میں نماز فجر کے دوران خود کش بم دھماکہ،50ہلاک

ابوجا: نائجیریا کی ایک مسجد میں عین اس وقت جب لوگ نماز فجر کے لیے مسجد میں جمع ہو رہے تھے زبردست بم دھماکہ ہوا جس میں کم ا زکم50افراد ہلاک ہو گئے۔ شمال مشرقی صوبہ آدم حوا کے گاؤں موبی میں ہونے والا یہ دھماکہ خطہ میں کئی برسوں کے دوران ہونے والے بھیانک دھماکوں میں سے ایک ہے۔
صوبائی پولس ترجمان عثمان ابوبکرنے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اس دھماکہ کی ذمہ دار ہے جبکہ ابھی تک بوکو حرام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ابوبکر نے مزید بتایا کہ خود کش بمبار نے نمازیوںمیں خلط ملط ہوتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی جیکٹ اڑا دی۔موبی کونسل کے چیرمین احمد موسیٰ نے کہا کہ اس دھماکہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
چونکہ زخمیوں کو کئی مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے اس لیے ان کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔بوکو حرام کے دہشت گرد 2014وں نے آدم حوا میں کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا لیکن نائجیریائی فوج نے پڑوسی ممالک کی فوجکی مدد سے2015میں انہیں وہاں سے مار بھگایا تھا ۔

Title: at least 50 dead in nigeria mosque bombing police in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply