چین میں4.9کی شدت کا زلزلہ،5 زخمی

بیجنگ: چین کے یون آن صوبہ میں کل زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔ ژن ہوا خبررساں ایجنسی نے مقامی افسران کے حوالے سے آج بتایا ہے کہ شام سات بج کر 11 منٹ پر 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ چین زلزلہ نیٹ ورک مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلہ کا مرکز 27.07 شمالی عرض البلد اور 103.36ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ژن ہوا نے بتایا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس زلزلہ سے چٹانوں کے گرنے کے باعث لونگ توشان شہر کی جانب جانےوالی سڑک کا ایک حصہ بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 2014میں لودیان میں 6.5کا زلزلہ آیا تھا جس میں617افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے تھے یا ان میں زبردست دراڑیں پڑ گئی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: at least 5 injured after 4 9 magnitude quake hits chinas yunnan in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply