زمبابوے میں دو بسوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں47ہلاک و متعدد زخمی

ہرارے: زمبابوے کے دارالخلافہ ہرارے اور مشرقی شہر روساپے شاہراہ پر دو بسوں میں آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی جس میں کم از کم47افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولس ترجمان پال نیاتھی نے کہا کہ وہ اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہرارے ۔متارے شاہراہ سے متصل166کلومیٹرپیگ پر ہونےو الے اس اس سڑک حادثہ میں کم از کم47افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔جو تصاویر جاری کی گئی ہیں ان میں سڑک پر دو بسوں کے انجر پنجر کے ساتھ ادھر ادھر لاشیں اور مسافروں کا سامان بکھر ا پڑا ہے۔زمبابوے کے وزیر نقل و حمل بیگی متیزا نے کہا کہ وہ اس خوفناک حادثہ سے بہت رنجیدہ ہیں۔

واضح ہو کہ حالیہ برسوں میں جون 2017کے سڑک حادثہ ، جس میں43افراد ہلاک اور24دیگر زخمی ہوئے تھے، سمیتزمبابوے میں متعدد بس حادثات ہو چکے ہیں ۔جولائی2015مین بھی ایک سڑک حادثہ میں8بس مسافر ہلاک اور50سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 47 killed after two buses collide in zimbabwe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply