امریکہ میں آج بھی سیاہ فاموں کی ساتھ تفریق آمیز برتاؤ کیا جاتا ہے: سروے

واشنگٹن:دنیا بھر میں انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے امریکہ میں سیاہ فام لوگوں کے ساتھ شدید تعصب اور تفریق آمیز برتاؤ کیا جارہا ہے اور ایک سروے کے مطابق 46 فیصد سیاہ فام نے اپنے ساتھ روز مرہ کی زندگی میں بھی تفریق برتے جانے کے واقعات کی بات قبول کی ہے۔
امریکہ میں مطالعہ کی بنیاد پر کمپنی گیلپ کی پیر کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 46 فیصد سیاہ فام خاص جگہوں یا خاص حالات کی بجائے روزمرہ کی زندگی میں بھی امتیازی سلوک کا شکار ہو رہے ہیں۔ گیلپ نے سات جون سے یکم جولائی کے درمیان یہ سروے کرایا تھا۔ سروے میں گزشتہ ایک دہائی میں کام کی جگہ پر، خریداری کرتے ہوئے، پولیس سے متعلقہ کام کاج، بار یا ریستوران میں اور ہسپتال میں امتیازی سلوک کی پانچ حالات کے بارے میں سوال پوچھے گئے تھے۔
46 سیاہ فاموں نے کم سے کم ایک حالت میں بدسلوکی بات قبول کی جبکہ 25 فیصد نے دو، 20 فیصد نے تین، سات فیصد نے چار اور تین فیصد نے تمام پانچوں حالات میں زیادتی کی بات قبول کی۔ سروے میں سفید فاموں سے بھی سیاہ فاموں کے ساتھ امتیازی سلوک کے بارے میں سوال پوچھے گئے۔ گزشتہ دوبر سوں میں سیاہ فاموں کے ساتھ امتیازی سلوک کی باتوں کو قبول کرنے والے سفید فاموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سروے میں سب سے چونکانے والی بات یہ رہی کہ بڑی تعداد میں سفیدفام لوگوں نے کالوں کے ساتھ پولیس کے غیر مہذب رویہ کی بات کھل کر قبول کی۔ تاہم سیاہ فام لوگوں کے ساتھ تفریق برتنےکی باتیں نئی نہیں ہیں لیکن ان لوگوں کا کہنا ہے خریداری کرتے ہوئے، ریستوران میں، بار میں، تھیٹر میں یا تفریح کے مقامات میں بھی ان کے ساتھ تفریق آمیزسلوک کیا جاتا ہے۔ سروے کے مطابق 52 فیصدسیاہ فاموں اور 17 فیصد سفید فاموں نے کہا کہ کام کی جگہ پر یا کالوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے۔
حال ہی میں پولیس کی طرف سے سیاہ فام نوجوان کی وحشیانہ پٹائی کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد بڑی تعداد میں سیاہ فام احتجاجی مظاہروں کے لئے سڑکوں پر اتر آئے تھے۔ امریکہ میں وقفے وقفے میں کالوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آتی رہتے ہیں جس کے بارے میں سیاہ فام کمیونٹی میں پولیس اور قانون نظام کے سلسلے میں کافی غصہ بھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 46 of us blacks suffer recent mistreatment poll in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment