فلپائن میں فوج کے ساتھ خونریز تصادم میں 44دہشت گرد ہلاک

منیلا: ملک کے میگوئین دناؤ صوبہ کے ایک دور افتادہ گاؤں میں فلپائنی فوج اور بنگا سمورو اسلامک فریڈم فائٹرزکے دہشت گردوں کے درمیان جمعرات سے جاری تصادم میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم44 انتہا پسند ہلاک اور26دیگر زخمی ہو گئے۔
لیفٹننٹ کرنل گیری بیسانا کے مطابق اس تصادم میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔بیسانا نے کہا کہ ہلاک شدگان کی تعداد انٹیلی جنس سے موصول اطلاع کی بنیاد پر بتائی گئی ہے۔فوج کو کسی دشمن کی لاش نہیں ملی ہے۔
فوجی بیان کے مطابق بنگا سمورو اسلامک فریڈم فائٹرز کے، جو دہشت گرد تنظیم کے طور پر سرگرمیاں کر رہی ہے، 300اراکین ہیں ۔ ان میں سے70ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔کرنل بیسانا نے کہا کہ اس تصادم سے500خاندان نقل مکانی کر گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 44 militants killed in clash with philippine troops in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply